Asia · Iran · Humanitarian
امریکہ مخالف جنگ میں آیت اللہ العظمی سیستانی کی جانب ایران کی حمایت ، میناب اسکول کے متاثرین کے لیے بڑی مالی امداد اور اسکول کی تعمیرِ نو کا اعلان
Source: P4P Global Desk
مرجعِ تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی سیستانی نے ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے میناب کے شہداء کے اہلِ خانہ اور متاثرین کے لیے بڑی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
آیت اللہ سیستانی کی ہدایت پر ان کے خصوصی نمائندوں کا ایک وفد ایران کے شہر میناب پہنچا، جہاں وفد نے شجرۂ طیبہ اسکول پر حملے میں شہید ہونے والے طلبہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کیا۔ وفد نے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
آیت اللہ سیستانی کے دفتر کے مطابق، حملے میں تباہ ہونے والے شجرۂ طیبہ اسکول کو روضۂ امام حسینؑ کے تعاون سے جدید سہولیات سے آراستہ ایک اسمارٹ تعلیمی ادارے کے طور پر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا، جبکہ اس منصوبے کی نگرانی آیت اللہ سید جواد شہرستانی کریں گے۔
آیت اللہ سیستانی کے نمائندے کے مطابق، شہداء کے اہلِ خانہ کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ اسکول کی تعمیرِ نو کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا، تاکہ متاثرہ بچوں کو دوبارہ جدید تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں